اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہو سکی

21 May 2024
21 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ  کا جیل سے میڈیکل سرٹیفکیٹ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی بیمار ہیں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں، جب تک میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہوتے پی ٹی آئی رہنما بیڈ ریسٹ پر رہیں گے، سابق وزیراعلیٰ کو ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

بعدازاں  عدالت نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے آج پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کررکھا ہے، اسمبلی میں بھرتی ہونے والے امیدوار بھی مقدمہ میں ملزمان ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے