21 May 2024
(لاہور نیوز) لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت میں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، مرکزی ملزم نوید سمیت ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی، تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گرفتار مرکزی ملزم نوید پر عمران خان پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے جبکہ ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔