اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: عمران خان کی بہنوں و دیگر کیخلاف ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

21 May 2024
21 May 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں  علیمہ خان ،عظمیٰ خان ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  اور سابق وفاقی وزیر  فواد چودھری سمیت دیگر کیخلاف  9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج  ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت  بانی  پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور عمرایوب سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوشن نے آج بھی ملزمان کا ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے حکم دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا کوئی طریقہ کار طے کرے، مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا طریقہ کار ملزمان کو آج شام تک بتایا جائے۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے علیمہ خان ، عظمیٰ خان، عمرایوب اور فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے