اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، شہریوں کے اغوا میں ملوث ملزم سمیت 2 افراد گرفتار

21 May 2024
21 May 2024

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کے اغواء میں ملوث ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عاطف بلال اور اکرام سیفی شامل ہیں، ملزم عاطف بلال کو لاہور جبکہ ملزم اکرام سیفی کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیاہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ ملزم عاطف بلال نے شکایت کنندہ کے بھائی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر ایران بھجوایا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو ایران میں یرغمال بنایا ، متاثرہ شہری کو ایران میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا، ملزم کی جانب سے متاثرہ شہری کی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے کا تاوان بھی مانگا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم اکرام سیفی نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ، ملزم نے شہری کو جرمنی بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے