اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ن لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

20 May 2024
20 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا، ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا اور فارم 47 جاری کر کے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا لہٰذا اس موقع پر الیکشن کمیشن، الیکشن کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کر سکتا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 9 اپریل کو جاری ہونے والا کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق عدالت الیکشن کمیشن کے اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 میں دوبارہ گنتی کے بعد میں کامیاب قرار پائے تھے اور آزاد امیدوار محمد عاطف نے ان کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے