18 May 2024
(لاہور نیوز) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے اپنے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز مکمل کرلیے۔
ڈیانا بیگ کا انگلینڈ کے خلاف دوسرا میچ کیریئر کا 50 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے، ڈیانا بیگ پاکستان کی جانب سے 50 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی 17ویں کھلاڑی ہیں۔
فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف نومبر 2015 میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا، ڈیانا بیگ نے 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔