17 May 2024
(لاہور نیوز) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو ریجن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کی بجلی کی طلب 3 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کر گئی ، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3 ہزار 200 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لیسکو کو 300 میگا واٹ شارٹ کا سامنا ہے۔
شارٹ فال بڑھنے پر لیسکو نے ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 6 گھنٹے تک کردیا جبکہ کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔