اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار

17 May 2024
17 May 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد قائم ہونے لگا، چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وانگ جائیچینگ کی قیادت میں چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد نے ملاقات کی، چینی کمپنی نے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے، چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے۔

شہباز شریف نے چینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیاء کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے معدنیات نکالنے  اور برآمد کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی وزراء اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی عمل میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور صوبے کے متعلقہ اداروں و سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے