اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یوسین بولٹ آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے مداح

17 May 2024
17 May 2024

(ویب ڈیسک) سابق سٹار اولمپیئن سپرنٹر یوسین بولٹ آج بھی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔

یوسین بولٹ کو آئی سی سی کی جانب سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے، وہ دیگر کیریبیئنز کی طرح کرکٹ کا بہت ہی شوق رکھتے ہیں، خاص طور پر ٹی 20 کے دلدادہ ہیں، وہ خود بھی بچپن میں کرکٹر بننے کے خواہاں تھے، اب اتنے بڑے ایونٹ کا ایمبیسڈر مقرر ہونے پر بھی بہت زیادہ خوش ہیں۔

بولٹ نے کہا کہ میں ایک طرح سے اپنے خواب میں جی رہا ہوں، میں کرکٹ دیکھتا ہوا بڑا ہوا، میرے والد کرکٹ کے بہت بڑے شائق تھے اور اب بھی ہیں، یہ کھیل میرے خون میں شامل ہے، میں بطور کرکٹر تو اپنا خواب نہیں پورا کر سکا مگر اتنے بڑے ایونٹ سے منسلک ہونا بھی میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں وسیم اکرم کا بہت بڑا فین تھا، وہ اپنی ان سوئنگ یارکرز سے بیٹرز کا دل دہلا دیتے تھے، میرے والد بھی ان کے فین تھے، کورٹنی والش اور کرٹلی امبروز میرے آئیڈیل رہے۔

ایک سوال پر یوسین بولٹ نے کہا کہ میں کرکٹ میں اپنی ویسٹ انڈین ٹیم کو ہی سپورٹ کرتا ہوں مگر بھارت کے ویرات کوہلی مجھے موجودہ نسل کے کرکٹرز میں بہت پسند ہیں۔

یوسین کی کرس گیل کے ساتھ کافی دوستی ہے، ایک نمائشی میچ میں وہ سابق ویسٹ انڈین اسٹار کو آؤٹ بھی کرچکے ہیں، اس بارے میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے گیل کو آؤٹ کیا تو انہوں نے مجھے چیلنج کیا تھا کہ وہ مجھے 100 میٹر ریس میں ہرا سکتے ہیں، مجھے ان کے اس چیلنج کو پورا کرنے کا انتظار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے