17 May 2024
(ویب ڈیسک) اووربلنگ کے کیس میں ایف آئی اے نے لیسکو کے ایکسیئن کامران نوید کو گرفتار کر لیا۔
لاہور الیکٹرک کمپنی (لیسکو) کے ایکسیئن کامران نوید کے خلاف اوور بلنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ایکسیئن کامران نوید نے ایف آئی اے کو خود گرفتاری دی۔
اس سے قبل ایک ایس ای اور 2ایکسیئن اووربلنگ کے سبب گرفتار ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے نے لیسکو اور دیگر الیکٹرک کمپنیوں کے افسروں کو بلوں میں ریلیف کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔ ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اوور بلنگ کا نشانہ بنائے گئے کنزیومرز کو رواں ماہ ہی کریڈٹ دینا ہوگا۔