17 May 2024
(ویب ڈیسک) سنٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران کو تین۔ ایک سے شکست دیکر پاکستان نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ایران کے خلاف پاکستان نے 18-25، 25-23، 16-25 اور 20-25 سے کامیابی حاصل کی۔
سنٹرل ایشیا والی بال کے لیگ سٹیج میں پاکستان ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے، ایونٹ کا فائنل کل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔