(لاہور نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وارم اَپ میچز نہیں رکھے گئے، پاکستانی ٹیم اعلان کردہ تاریخوں پر انگلینڈ کے دورے پر 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وارم اَپ میچز شیڈول نہیں کیے گئے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 16 وارم اَپ میچز کھیلے جائیں گے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچ 27 مئی سے یکم جون کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
وارم اَپ میچز ٹیکساس، فلوریڈا، کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، وارم اَپ میچوں کو بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ کی حیثیت حاصل نہیں ہوگی۔