اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، بجلی کی طلب میں بھی اضافہ

16 May 2024
16 May 2024

(لاہور نیوز ) ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر شروع ہوتے ہی شہری اور دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا اور لوڈشیڈنگ کا "جن" بے قابو ہوگیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 218 میگا واٹ سے بڑھ گیا، ملک بھر میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگاواٹ ہو گئی، تمام ذرائع سے بجلی کی پیداوار 18 ہزار 782 میگاواٹ ہے۔

پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار5 سو، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 6 سو میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اسی طرح آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار 8 ہزار 2 سو میگاواٹ ہے۔

ونڈ پاور پلانٹس سے 7 سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سولر سے 157 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بگاس سے 278 میگاواٹ اور نیوکلیئر پاو پلانٹس سے 3300 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

بجلی کی طلب بڑھتے ہی ملک کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے کردیا گیا جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی اور کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے