اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر کمی ریکارڈ

16 May 2024
16 May 2024

(لاہور نیوز) ملک میں رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں صفر اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی، فروری 2024ء کی نسبت مارچ 2024ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 9.35 فیصد کم ہوئی، مارچ 2023ء کی نسبت مارچ 2024ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.04 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تمباکو کی پیداوار میں 0.66 فیصد کی کمی ہوئی، ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 1.47 فیصد، گاڑیوں کی پیداوار میں 1.01 فیصد، الیکٹریکل آلات کی پیداوار میں بھی 0.24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ گارمنٹس کی پیداوار 0.77 فیصد بڑھی، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 0.31 فیصد، فارماسیوٹیکل کی پیداوار میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے