اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

15 May 2024
15 May 2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی،سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری کا ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

ذرائع کے مطابق بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے، امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد کو بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ملکی مہنگائی 12.20فیصد شرح سے آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی خریداری میں 21.37 فیصد سود بھی صارفین سے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کپیسٹی چارجز کے نام پر 17روپے42 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی تجویز  ہے۔

سی پی پی اے نے فیول کاسٹ کی مد میں 9 روپے 34 پیسے فی یونٹ متعین کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں بجلی کمپنیوں کو کم ازکم 27 روپے11 پیسے فی یونٹ تک بجلی فروخت کرنے کی تجویز  دی گئی ہے،بجلی کمپنیاں ٹیکسز شامل کرکے صارفین کو بجلی فروخت کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بجلی کےنرخوں میں 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ ماہانہ آپریٹر فیس شامل کرنے کی بھی تجویز  نیپرا کو بھجوائی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کےلیےبجلی کی خریداری 300 روپے فی ڈالر میں کرنے کی تجویز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے