اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کردیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17) کی 12خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیا گیا ہے، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی جب کہ نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5 اوردفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 بھرتیاں کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ وزارتِ سمندر پار پاکستانیز میں گریڈ ایک سے 15 کی 66، پمز ہسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 429 (بشمول 85 ریگولر)، وزارتِ دفاع (جی یچ کیو) میں انفارمیشن افسر گریڈ 17 کی ایک اور گریڈ 16 کے کمپیوٹر آپریٹر کی ایک اور  فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 77 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

وزارتِ خارجہ میں گریڈ 4 سے 15 کی 85، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 16 کی 6، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ میں گریڈ ایک سے 14 کی 13 اور ایف آئی اے میں گریڈ ایک سے 15 کی 199 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این او سی جاری کیے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر این او سیز کے اجرا کا باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے