14 May 2024
(لاہور نیوز) کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا کے قریب پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی انجن سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
حادثے میں انجن کو بھی جزوی طور پر نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔