اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب نے بلایا تو ضرور جاؤں گا:شیخ رشید

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب نے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو ہوا اس سے کشمیریوں کو بہت دکھ پہنچا ہے ، ہم مقبوضہ کشمیر کا کیس لڑ رہے تھے اور ہمیں اپنا کیس لڑنا پڑ گیا ۔

انہوں نے کہا کہ کل جو لوگ راولپنڈی سے گرفتار کیے گئے میری درخواست ہے ان کو چھوڑ دیا جائے ، رات جو کشمیریوں کو گھروں سے پکڑا گیا یہ بڑی زیادتی ہے حالت ان کی یہ ہے کہ کھاریاں میں یہ خواجہ سراؤں سے مار کھاتے ہیں ، میں باہر گیا تھا تو ساری دنیا میں ان خواجہ سراؤں کا چرچا ہے ہمارے تو یہ گھروں میں داخل ہوئے تھے اور پیسے، زیور اور بچے لے گئے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم خاموش ہیں کیونکہ کہ ہماری 30 جون تک بریک ہے ، اس بریک میں ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو صحیح مشورہ دیں، صحیح مشورہ یہ ہے کہ کشمیریوں کو چھوڑ دیں، بھارت اس کا خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے حکومت کو اس کا بھی فوری نوٹس لینا چاہیے ، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجھے بلایا گیا تو ضرور جاؤں گا ، نیب ٹیم نے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں یہ بیان دیا کہ شیخ رشید ہمیں مطلوب نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے