اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آرٹیکل 6 لگا کر ایوب خان کی لاش کو بھی پھانسی دی جائے: خواجہ آصف

13 May 2024
13 May 2024

(لاہورنیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 لگا کر فیلڈ مارشل ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تقریر کے جواب میں خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب نے آرٹیکل چھ کا بڑا ذکر کیا ہے، آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، جس کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حلف کی بات کی گئی تو سب سے پہلے اس کی خلاف ورزی ایوب خان نے کی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹا، شاخسانے اور افراتفری کی جڑ ایوب خان ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتدا ہوئی ہے ،ابھی تو پوری رات باقی ہے، آغاز پر ہی اپوزیشن کو مرچیں لگ رہی ہیں، ایوب خان نے قرآن اور سبز ہلالی پرچم پر حلف لیا اور خلاف ورزیاں کیں اور ملک میں پہلا مارشل لا لگایا۔

خواجہ آصف کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے