13 May 2024
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں اسمبلیوں کی تمام اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کئے گئے ہیں ، اس میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں تین اقلیتوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین اراکین اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے اقلیتوں کے 4 اراکین معطل کئے گئے جبکہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین اراکین بھی معطل کی گئی ہیں۔
یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔