اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گندم بحران: وزیراعظم کی 2 پاسکو افسران کو معطل کرنے کی ہدایت

13 May 2024
13 May 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے معاملے پر غفلت برتنے پر دو پاسکو افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کی خریداری کے پروگرام کے  حوالے سے اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادیات احد خان چیمہ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے شرکت کی۔

 وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جنرل منیجر پروکیورمنٹ  کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کے عمل کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار  کیوں نہ کرائی گئی ؟انہوں نے گندم خریداری کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی اور پاسکو کے سٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں  گے، حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی  بنانے کے حوالے سے ہر ممکن  کوششیں کر رہی ہے، کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے