13 May 2024
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا ہےکہ لاہور میں رواں دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا، شہر میں آئندہ ایک ہفتہ تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں رواں دنوں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، شہری گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مئی کے مہینے میں گرمی عروج پر ہو گی۔