(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے ڈھلتی عمر کے ساتھ دماغی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کا آسان طریقہ کار بیان کردیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر سے متعلقہ تبدیلیاں، دماغی چوٹیں یا ذہنی تناؤ جیسے کئی عوامل کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں کمی آجاتی ہے۔ 65 سال سے زائد عمر کے ہر 9 افراد میں سے ایک ذہنی فعالیت میں کمی کی اطلاع دیتا ہے۔
محققین کے مطابق اگر آپ اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ 6 معمولات کو ابھی اپنے روز مرہ کے معمولات میں شامل کرکے آپ عمر کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں تبدیلیوں کو نہ صرف سُست کرنے بلکہ انہیں برقرار رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں،جن میں اول نمبر پر پہیلیاں یا پزلز جیسے گیمز کو شغل بنائیں،دوسرے نمبر پرکوئی نہ کوئی نیا ہنر سیکھتے رہیں تیسرے نمبر پراپنی غذا و خوراک پر توجہ دیں چوتھے نمبر پر نیند کے معیار کو بہتر بنائیں اور اسے ترجیح دیں پانچویں ورزش کریں جبکہ آخری بتائے گئے معمول کے مطابق نئے لوگوں سے تعلقات استوار کریں اور لوگوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔