اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے میگا پراجیکٹس نظرانداز، میٹرو بس توسیعی منصوبہ بھی ٹھپ

12 May 2024
12 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے میگا پراجیکٹس نظر انداز کردیئے گئے، میٹرو بس کی توسیع اور نئی میٹرو لائنز کی تعمیر کا کام آئندہ مالی سال میں بھی نہیں ہوسکے گا۔

لاہور سابق ادوارمیں ترقیاتی کاموں کا محور رہا، درجنوں فلائی اوورز اور انڈر پاسز  بنے، نگران دور  میں 9 سے زائد میگا پراجیکٹس مکمل ہوئے مگر پنجاب کی نئی حکومت نے ترجیحات  بدل لیں،اب بڑے منصوبوں کی بجائے شہر  کی گلیوں اورمحلوں میں ترقیاتی کام ہوں گے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)  نے بھی  ترقیاتی پروگرام میں میگا پراجیکٹس کو یکسرنظر انداز کردیا، ایل ڈی اے ارکان اسمبلی کے حلقوں میں  12 ارب روپے سے ترقیاتی کام کرائے گا۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی پروگرام کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق بند روڈ  کوریڈور اور راوی بریج منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، مجوزہ میگا پراجیکٹس کے فنڈز پر کٹ لگے گا جبکہ کریم بلاک فلائی اوور اور وائے جنکشن برکت مارکیٹ  کیلئے خاطر خواہ فنڈز تجویز نہیں  کیے گئے۔

نئی حکومتی ترجیحات کے بعد میٹرو بس کے ٹریک میں توسیع اور نئی میٹرو لائنز کی تعمیر کا کام بھی آئندہ مالی سال میں نہیں ہوسکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے