(لاہورنیوز) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے ایک اصولی فیصلہ کیا تھا کہ ہم آئینی عہدے ہی رکھیں گے، تنظیم سازی ہر تین سال بعد ہونی چاہئے، ہم نے سینیٹ میں عہدے صرف کارکنوں کو دیئے۔
راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ میں خود گراس روٹ سے ہی آگے آیا ہوں، یہ صرف پی پی پی ہی کرتی ہے، ملک میں سیاسی تناؤ کم ہونا چاہئے، ایک اچھا ماحول بنانے کی ضرورت ہے، گورنر کے پی کے خود وزیراعلیٰ کے پی کے کے پاس جانے کو تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اور پی پی پی کی اچھی شراکت داری ہے، پی پی طلباء یونین کی بحالی کے حق میں ہے، پی پی کا ووٹ بینک پہلے سے بڑھا ہے۔پی پی وسطی پنجاب کے صدر نے کہا کہ پی پی نے فیصلہ کیا ہے پنجاب میں ازسرنو تنظیم سازی کی جائے گی، تاثر دیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی پنجاب میں کمزور ہوگئی ہے، تنظیم سازی کو100 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، جہاں ضرورت ہوئی پارٹی میں تبدیلیاں لائیں گے۔