اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی استحکام سب جماعتوں کے متحد ہونے سے آئے گا: گورنر پنجاب

11 May 2024
11 May 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے سیاسی استحکام سب جماعتوں کے متحد ہونے سے آئے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر اشفاق بھی گورنر کے ہمراہ تھے، گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے، رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے گورنر پنجاب کو سلامی دی۔  

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا پیپلز پارٹی کا میں عام ورکر ہوں جسے اللہ نے گورنر بنایا، کوشش ہو گی کہ گورنر ہاؤس کو عام لوگوں کے لئے کھلا رکھا جائے۔

انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت ہے، سیاسی استحکام سب جماعتوں کے متحد ہونے سے آئے گا، پنجاب حکومت میں جہاں غلطی ہو گی پوائنٹ آؤٹ کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے دربار بی بی پاک دامن اور داتا دربار پر بھی حاضری دی، چادریں چڑھائیں، نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے دعائیں کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے