11 May 2024
(لاہورنیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخارینے کہا ہے کہ پنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں نان 20 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، مریم نواز نے کل روٹی کی نئی قیمت 15 روپے مقرر کی، آج اس پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں نان 20 روپے اور روٹی 15 روپے کی فروخت ہو رہی ہے، نان کی قیمت میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی نانبائی ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت ہو گئی ہے، آٹا سستا ہونے کا ریلیف عوام کو ہر صورت پہنچائیں گے، بہت جلد بیکری کی چیزیں بھی سستی ہو رہی ہیں۔