اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کنٹرول کرنے کے اعدادو شمار سرکار کی دستاویز تک محدود

11 May 2024
11 May 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کنٹرول کرنے کے اعدادو شمار سرکار کی دستاویز تک محدود ہو کر رہ گئے، مارکیٹ میں صورتحال اِس کے برعکس ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹوں میں دام مستحکم جبکہ منڈیوں میں قیمتیں غیر مستحکم ہیں، مارکیٹ کمیٹی نے 2 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے۔

لیموں دیسی 10 روپے مہنگا، 560 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں لیموں 750 روپے کلو تک  فروخت ہو رہا ہے، بھنڈی 400 روپے، مٹر 350 روپے، اروی 320 روپے اور آلو 120 روپے فی کلو بکنے لگے، ٹینڈے دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے مقرر تاہم مارکیٹ میں 300 روپے فی کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔

چکن اور انڈے بھی عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہو گئے، برائلر گوشت 7 روپے مہنگا، قیمت 477 روپے فی کلو ہو گئی، فارمی انڈے مزید 1 روپیہ بڑھا کر 256 روپے فی درجن مقرر ہو گئے۔

پھل بھی قوت خرید سے باہر ہو گئے، سیب کالا کولو 400 روپے، لوکاٹ 250 روپے اور تربوز 70 روپے فی کلو جبکہ کیلا فی درجن 180 روپے تک دستیاب ہے۔

شہری کہتے ہیں حکومتی دعوؤں کے برعکس چیزیں سستی ہونے کے بجائے مہنگی ہو رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے