اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بجلی و گیس کی سبسڈی ختم کی جائے: آئی ایم ایف

11 May 2024
11 May 2024

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے قرض اور بجٹ مذاکرات سے پہلے معاشی چیلنجز ظاہر کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں توانائی شعبے کے لئے پالیسی گائیڈ لائن فراہم کر دی، آئندہ مالی سال بجلی اور گیس کے ریٹ بروقت طے کئے جائیں جبکہ آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کا سرکلر ڈیٹ بڑھنے نہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی گائیڈ لائن میں آگاہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم کر دی جائے اور آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویل متبادل توانائی پر منتقل کرنے اور صنعتوں کے لئے بجلی کی سبسڈی بھی ختم کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں صنعتوں کے لئے گیس کے رعایتی نرخ ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توانائی اصلاحات کے بغیر پاکستانی معیشت خطرات سے دوچار رہے گی، آئندہ بجٹ میں توانائی کے شعبے میں مقررہ بجٹ سے تجاوز خطرناک ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے مالی سال بجلی اور گیس کے بلوں میں وصولی بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے