اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : فائنل میں آج پاکستان اور جاپان مدمقابل

11 May 2024
11 May 2024

(لاہور نیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی،  قومی ٹیم نے 2011ء میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

پاکستان نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا ۔

دوسری جانب گزشتہ روزایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا تھا کہ اذلان شاہ کی کپ کا فائنل پورے پاکستان میں براہ راست دکھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ 4 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائشیا، پاکستان، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

پاکستان نے  اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ، اس سے قبل 29 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے برانز میڈل حاصل کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے