اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوٹیلیٹی سٹورزسمیت مزید 24ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری

10 May 2024
10 May 2024

(لاہورنیوز) کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے زرعی ترقیاتی بینک اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سمیت مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم و کمیٹی کے چیئرمین اسحاق ڈارکی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنےکی اصولی منظوری دی گئی، جن میں زرعی ترقیاتی بینک اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں پانچ سالہ نجکاری پروگرام کی بھی اصولی منظوری دی گئی جبکہ 40 مزید اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ کمیٹی کے مطابق خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہوگی، مختلف وزارتوں نے 60 سے زائد اداروں کو قومی اہمیت کے ادارے قرار دیا تھا۔

دوسری جانب کابینہ کمیٹی کے چیئرمین اسحاق ڈار نے قومی اہمیت کے اداروں کا دوبارہ تعین کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اہمیت کے علاوہ دیگر تمام اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے