(ویب ڈیسک) پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے چیف آف دا نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز چار پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کرلی۔
ایونٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والے ناصر اقبال نے دوسرے روز بھی اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کے 5 سیڈ پیرے مالک کو 15-13، 11-08 اور 11-08 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔
ٹاپ سیڈ عاصم خان نے ملائیشین کھلاڑی اونگ سائی ہانگ کو 11-05، 11-09 اور 11-05 سے ہرادیا۔
پاکستان کے نمبر دو سیڈ طیب اسلم نے ہانگ کانگ کے وانگ چی ہم کو شکست دی جبکہ پاکستان کے نور زمان نے جاپان کے کھلاڑی کو 1-3 سیٹ سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
ہانگ کانگ کے میتھیو لائے، مصر کے محمد زکریا، ملائیشیا کے شفیق کمال نے بھی میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ایونٹ کے کوارٹر فائنل کل کھیلے جائیں گے۔
انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے ویمنز ایونٹ میں انعم مصطفیٰ، روسنا محبوب، سمیرا شاہد اور مہوش علی نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔