اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی میں 200 رنز کرنا ہونگے، 170 سے کام نہیں چلے گا: یونس خان

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، 170 والا سکور اب نہیں چلتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نےکہا کہ ضروی ہے کہ پاور پلے کے بعد مڈل اوورز میں بھی رنز بنانےکی رفتار 8/ 9 رنز فی اوورز رہے تاکہ ٹیم کا اچھا ٹوٹل بن سکے ، پلیئرز کو اپنا گیئر تبدیل کرنا ہوگا ۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم ، فخر زمان اور رضوان کو اگلے گیئر میں جانا ہوگا، آج کل کی کرکٹ میں زیادہ رنز کیے جا سکتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ گیئر کیسے بدلیں، اگر مڈل اوور میں بھی رنز کی رفتار ٹھیک رہے تو بہتر ہوتا ہے، اگر 200 کریں گے تو محفوظ ہوں گے، 170 سے کام نہیں چلےگا۔

ایک  سوال  پران کا کہنا تھا کہ کپتان کو آؤٹ آف باکس سوچنا ہوگا اور ساتھ  ساتھ کھلاڑیوں کو  بھی اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا ہوگا، آپ کو ہر نمبر پر بیٹنگ اور ہر جگہ بولنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو کپتان کی مدد کرنی چاہیے ، صرف ایک بندے پر نہ چھوڑیں، سب اس کا ساتھ دیں کیوں کہ آؤٹ آف باکس پہلے سے پلان نہیں کیا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے