10 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کےکپتان عماد شکیل بٹ نے کہا کہ اگر حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے تو قومی کھیل اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا کہنا تھا کہ ملک میں ہاکی کےکئی مسائل ہیں، سب سے بڑا مسئلہ ہاکی فیڈریشن کا مالی طور پر مضبوط نہ ہونا ہے۔
عماد شکیل کا کہنا ہےکہ ہاکی کے کھلاڑیوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں، حکومت جس طرح کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہے ہاکی کو بھی کرے تو پاکستان ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں ملائیشیا میں موجود ہے جہاں پاکستان ہاکی ٹیم 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔