اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چوری شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے موثر طریقہ کار وضع کیا جائے: وزیر خزانہ

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں تاجر دوست سکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں، ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے شروع کی گئی ہے، حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹیکس فراڈ، جعلی انوائسز اور دھوکا دہی سے چوری کئے گئے سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے موثر طریقہ کار وضع کیا جائے، اجلاس میں محصولات جمع کرنے اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے