09 May 2024
(لاہورنیوز) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، پریکٹس میچ میں ای سی بی ڈویلپمنٹ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 37رنز سے شکست دے دی۔
141رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ویمنز ٹیم 103 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 31 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ای سی بی ڈویلپمنٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، ای سی بی ڈویلپمنٹ کی جانب سے ڈینی وائٹ 57 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔