09 May 2024
(لاہورنیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا انعقاد انگلینڈ میں ہوگا، پاکستان چیمپئنز کی ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کرے گی، پاکستان کی کپتانی سابق کپتان یونس خان کریں گے، شاہد آفریدی سمیت نامور پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
سابق کپتان یونس خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ہمارا نام ہے تو ملک کی وجہ سے ہے، لیگز کھیلنی چاہئیں لیکن ملک پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگز کھیلیں لیکن فٹنس کا زیادہ خیال رکھیں، فٹنس کے ساتھ فارم کا بھی خیال رکھیں، بابراعظم کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ ورلڈ کلاس کپتان بنے۔