اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سونیا حسین کو بولڈ لباس پہننے پر ٹرولنگ کا سامنا

09 May 2024
09 May 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ کو بولڈ لباس میں مردوں سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا دوپٹہ بازوؤں کے گرد لپیٹ رکھا ہے جبکہ انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہن رکھا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے فیشن کو فالو کرنے کا الزام بھی لگایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ بھارتی فیشن اور لباس کو فالو کرنے سمیت خود کو پریانکا چوپڑا سمجھتی ہیں۔

کچھ صارفین نے انہیں بولڈ لباس پہننے پر آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے لیے سخت اور نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

—اسکرین شاٹ

بعض مداحوں نے اداکارہ کے لباس پر تبصرے کیے کہ یہ جہالت کی انتہا ہے جبکہ بعض نے اداکارہ کی ہدایت کی دعائیں کیں۔

بعض لوگوں نے سونیا حسین کے لباس اور طرز عمل کو فحش اور نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے