اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرے بولڈ لباس پہننے پر والدہ کو کوئی اعتراض نہیں: سعیدہ امتیاز

09 May 2024
09 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ والدہ کو میرے بولڈ لباس پہننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

حال ہی میں سعیدہ امتیاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی ایک سٹوری میں سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے فالوورز کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے ۔

اداکارہ نے مداحوں کو خصوصی طور پر ماؤں کی جانب سے بچوں کو ڈانٹنے یا انہیں لیکچرز دینے کے حوالے سے سوالات پوچھنے یا اپنی کہانی سنانے کی دعوت دی۔

ایک مداح کی جانب سے پوچھے جانے پر سعیدہ امتیاز نے کہا کہ مجھے والدہ کی طرف سے ہر طرح کے طعنے اور لیکچرز سننے کو ملتے ہیں، سمجھ نہیں آ رہا کہ میں والدہ کی جانب سے ملنے والے طعنوں کی داستان کہاں سے شروع کروں۔

 اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ ہر وقت مختصر اور بولڈ لباس پہنتی ہیں، کیا اس پر انہیں والدہ کچھ نہیں کہتیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ    والدہ میری معاون ہیں اور وہ میرے کسی بھی لباس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھاتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے