اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نوشین شاہ نے عمران اشرف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

09 May 2024
09 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے دنیا نیوز کے پروگرام" مذاق رات" کے میزبان عمران اشرف کی اداکاری اور محنت کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر نوشین شاہ کے ایک پرانے انٹرویو کی مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمران اشرف کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ عمران اشرف نے مختصر کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا، کیریئر کے آغاز میں وہ بہت افسردہ بھی ہوجاتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں شروع میں ہی عمران اشرف کو کبھی ہار نہ ماننے کا مشورہ دیتی تھی اور اب وہ کہاں سے کہاں پہنچ چکے ہیں۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ ایک بار عمران اشرف نے مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے "الف اللہ اور انسان" ڈرامے میں محض 35 سے 40 سینز ادا کیے تھے جبکہ اسی ڈرامے میں 800 سے زائد سینز تھے اور جب میں نے وہ ڈرامہ دیکھا تو رو پڑی۔

انہوں نے کہا کہ عمران اشرف نے اس ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار اس طرح اچھے انداز میں نبھایا کہ میں جذباتی ہو گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے