اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل دسواں ایڈیشن: غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے ابتدائی حکمت عملی تیار

08 May 2024
08 May 2024

(لاہورنیوز) غیرملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں شامل کرنے کیلئے ابتدائی حکمت عملی تیارکر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی، پی ایس ایل فرنچائزز نے رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں پر نظر جمالی، جو کھلاڑی رواں آئی پی ایل میں منتخب نہیں ہوئے ان کے آئندہ سال آئی پی ایل کھیلنے کے بھی کم امکانات ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں سے پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پہلے رابطہ کیا جائے گا، پی سی بی کی ابتدائی لسٹ میں سٹیو سمتھ، جاش ہیزل ووڈ، جاش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز کا نام شامل ہیں۔

عادل راشد، بین ڈکٹ، الیکس ہیلس، کرس جارڈن، سیم بلنگس، جوروٹ پر بھی پی سی بی کی نظر ہے، ٹم سائوتھی، فن ایلنز، کائل جامیئسن، ایڈم ملن، اش سودھی بھی ابتدائی لسٹ میں شامل ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق رزی وی ڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریضا ہینڈرکس، جیسن ہولڈر سے بھی رابطہ کیا جائے گا، فرنچائزز رواں ماہ گورننگ کونسل اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پر بات کریں گے۔

آئندہ سال آئی پی ایل کی تاریخوں کے ساتھ ٹکراؤ کی وجہ سے پی سی بی جامع حکمت عملی بنانا چاہتا ہے، پی ایس ایل نویں ایڈیشن کے شیڈول کا تاخیر سے اعلان بڑے غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ بنا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے