08 May 2024
(لاہور نیوز) سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج اور بات چیت کا کہا ہے۔
عارف علوی نے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاست میں جھگڑوں کو ختم ہونا چاہئے، ہم پاکستانی ہیں فوج اور دیگر تمام ادارے ہمارے ہیں، اگر رزلٹ بیلٹ پیپر پر نہیں ملے گا تو خطرہ ہے کہ عوام کوئی اور راستہ اختیار نہ کر لیں۔
عارف علوی نے کہا کہ دنیا کے کسی نظام میں یک طرفہ فیصلے کا قانون نہیں، اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو عدالتوں میں رکھا جائے، مذاکرات وہ کریں جن کے پاس اختیارات ہیں۔
عارف علوی نے بتایا ان کا بانی پی ٹی آئی سے پہلے بھی رابطہ تھا اب بھی ہے، عدلیہ میں انصاف ہونا چاہئے، خط کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔