08 May 2024
(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈوب رہا ہے اور وزیراعلیٰ کے پی عوام کے ٹیکس کا پیسہ عیاشیوں پر اڑا رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر بیان میں کہا کہ دو وزراء اعلیٰ کی ترجیحات آپ کے سامنے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب کی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے سیلاب میں ڈوبے پختون بہن بھائیوں کے لئے امداد بھیج رہی ہیں، سوچیں اگر انہیں یہ امداد بھی نہ ملتی تو بے چارے اس وقت کس حال میں ہوتے؟