شہرکی خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کی گنگا رام ہسپتال میں وکلا گردی میں زخمی پولیس افسران کی عیادت
08 May 2024
08 May 2024
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران گنگا رام ہسپتال پہنچ گئے، انہوں نے وکلا گردی میں زخمی ہونے والے پولیس افسران وجوانوں کی عیادت کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمیوں سے صحت و علاج معالجہ بارے استفسار کیا، انہوں نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا، افسران و جوانوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی درخواست کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا لوگوں کے جان ومال کی حفاظت میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں،امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان ومال اور سرکاری املاک کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔