اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کی سیریز کیلئے پر اعتماد ہیں، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے:فاطمہ ثناء

06 May 2024
06 May 2024

(ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی سیریز کیلئے ہم کافی پر اعتماد ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹر کا کہنا تھا کہ  ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہارے ضرور ہیں لیکن ہم یکطرفہ میچز نہیں ہارے سارے میچز سنسنی خیز ہوئے تھے، پلیئرز کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ہمارے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں مسلسل کرکٹ مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مومینٹم بحال کریں،  ہم اچھا میچ کھیلتے کھیلتے اس کو فنش نہیں کر پاتی ہیں، جہاں ہمیں بطور ٹیم کلک کرنا ہوتا ہے وہاں نہیں کر پا رہی ہیں، ہم آپس میں بیٹھ کر ڈسکس کرتی ہیں، امید ہے اس کے نتائج ملیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  انگلینڈ کی کنڈیشنز فاسٹ باؤلرز کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہیں، کوشش ہوگی کہ بطور باؤلر بہترین پرفارمنس دوں، امید ہے انگلینڈ کے دورے میں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے