06 May 2024
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی آج شام کو شیڈول ہے، کٹ رونمائی کی تقریب میں بابر اعظم اور سینئر کرکٹرز کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔