06 May 2024
(ویب ڈیسک) دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی لندن پہنچ گئی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کا انگلینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد عثمان نے استقبال کیا، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 11، 17 اور 19 مئی جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 26 اور 29 مئی کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔