اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جویریہ عباسی نے دوسری شادی کا اشارہ دے دیا

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی طرف اشارہ دے دیا۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جویریہ عباسی نے انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہے جوکہ بظاہر اُن کی منگنی کی انگوٹھی لگ رہی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘شروعات’، اس پوسٹ پر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی خوشخبری سُنانے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے معروف بلاگر پیج عرفانستان نے اپنی پوسٹ بتایا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

یاد رہے کہ پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد شمعون عباسی نے مزید تین شادیاں کیں، اداکار نے دوسری شادی حمیمہ ملک سے کی جو صرف ایک سال چل سکی، پھر تیسری شادی جویریہ رندھاوا سے کی۔

تیسری شادی میں بھی ناکامی کے بعد شمعون عباسی نے چوتھی شادی شیری شاہ کے ساتھ کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے