اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بیماری میں خیال رکھنے پر عائشہ عمر کا والدہ کے نام جذباتی پیغام

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے والدہ کیلئے جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حال ہی میں جب انہوں نے کالر بون کا آپریشن کروایا اور وہ بستر پر تھیں تو ان کا سب سے زیادہ خیال ان کی والدہ نے رکھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں والدہ بھی ان کے ہمراہ تھیں اور انہوں نے مداحوں کو والدہ کی اہمیت اور محبت سے متعلق بتایا۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ آپریشن کروانے کے بعد جب وہ بستر پر تھیں تو والدہ نے ہی ان کا سب سے بڑھ کر خیال رکھا، وہ بچوں کی طرح اداکارہ کے بال بناتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدہ ان کے بال اور کپڑے بنانے کے ساتھ ساتھ ان کا کھانا بھی تیار کرتی تھیں اور وہی ان کے لیے سب سے زیادہ پریشان دکھائی دیں۔

عائشہ عمر نے مداحوں کو پیغام دیا کہ والدہ سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی رشتہ نہیں، والدہ ہی سب سے زیادہ خیال رکھنے والی ہوتی ہیں۔

عائشہ عمر کی جانب سے والدہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کیے جانے اور والدہ کی خدمات کا اعتراف کرنے پر لوگوں نے انہیں سراہتے ہوئے انہیں خوش قسمت بھی قرار دیا کہ والدہ ان کی خدمت کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ عائشہ عمر نے گزشتہ ماہ 15 مارچ کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی کالر بون سرجری کروائی ہے۔

عائشہ عمر کی 8 سال قبل ایک کار حادثے میں کالر بون یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے