04 May 2024
(لاہورنیوز) ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ سمیں بند کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر موبائل سمز بلاک کرنے کی مخالفت کر دی، پی ٹی اے نے ایف بی آر کو دوسرے آپشن پر غور کرنے سے متعلق لکھ دیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قانونی مشکلات سے بچنے کے لئے سمیں بلاک نہ کی جائیں، پاکستان میں خواتین اور بچوں کے نام پر جاری سمیں مرد استعمال کرتے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بیرونی سرمایہ کاری پر منفی اثرات پڑیں گے۔